(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 19 اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کارپارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھاتاہم وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جبکہ کچلنے والا شخص گاڑی لے کر بھاگ گیا تھا۔
بھارتی چینل "اے این آئی "کے مطابق فلمساز کمال کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،جب بھارتی فلمساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے تکرار شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے کے لیےگاڑی بھگا دی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچل کر بھاگنے والا شخص واقعے بالی ووڈ فلم ساز کمل کشور مشرا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی سے کچلی جانے والی خاتون ان کی اہلیہ ہیں جس نے پروڈیوسر کو پارکنگ میں گاڑی کے اندر موجود دوسری عورت کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق کمل کشور مشرا اپنی کار میں ایک اور خاتون کے ساتھ پارکنگ میں موجود تھے جب ان کی بیوی اسے ڈھونڈتی ہوئی موقع پر پہنچی تو کمل کشور مشرا نے بیوی کو اپنی کار سے ٹکر مار دی اور ان کی ٹانگوں پر گاڑی چڑھاتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کمال کشور مشرا ہندی فلم دیہاتی ڈسکو پروڈیوس کر چکے ہیں۔