ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

Oct 27, 2022 | 19:40:PM

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں94 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، بابر 4  رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئے۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی ایک اور کامیابی، نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں