(24 نیوز)سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی،ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا،سینئر صحافی کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے ،ارشد شریف کی جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ،فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔
پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس نے کی،ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔ابتدائی میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے،رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی،ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی فواد خورشید انتقال کرگئے