(24 نیوز) لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا سائنس فیسٹیول سجنے کو تیار، 29 اور 30 کو منعقد ہونے والے میلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے سائنس کے مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سائنس میلہ 2022 ، پاکستان کا سب سے بڑا سائنس فیسٹول ہے جس میں سوئٹزر لینڈ، اٹلی ، جاپان اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے سائنس کے مختلف شعبوں کے ماہرین اور نامور موجد نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ پاکستانی طلبہ کیلئے علم و ہنر کے بہت سے مواقع بھی لیکر آتے ہیں۔
خوارزمی سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام اس میلے میں ہر عمر کے طلبہ کیلئے سیکھنے سمجھنے اور آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں ، سائنس کے رنگ برنگ کمالات اور حیرت انگیز تخلیقات سے بھرے اس میلہ کی کوئی ٹکٹ نہیں ،29 اور 30 اکتوبر کو اپنے خاندان کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع ڈی پی ایس سکول میں تشریف لائیں ۔
میلے کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہیں جبکہ دنیا کی سب سے بڑی دوربین سے ستاروں اور کہکشاؤں کا نظارہ دیکھنے کیلئے محفل رات گئے تک سجے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار