تحریک انصاف کالانگ مارچ، سکولوں میں چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، لبرٹی چوک کے اطراف سکولز نے امتحانی شیڈول تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث لبرٹی چوک کے اطراف میں سکولوں نے اپنا شیڈول تبدیل کردیا ہے، بیشتر پرائیویٹ سکولز بند کرکےچھٹی کا اعلان کر دیا اور آن لائن کلاس کردی,پرائیویٹ سکولز نے والدین کو شیڈول میں تبدیلی سے آگاہ کردیا۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل شہرکے سکولوں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی تمام سکول شیڈول کےمطابق کھلیں گے۔