سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے ۔
ووٹنگ صبح ساڑھے 8 تا پانچ بجے تک ہوگی ۔ملک بھر کے اہل ووٹرز کی تعداد تین ہزار 328 ہے ۔بلوچستان کے 205 کے پی کے میں 374 ووٹر حق رائے دہی انجام دیں گے جبکہ بہاولپور 93 اسلام آباد 592 لاہور 1277 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ملتان کے 212 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 575 ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کل 17 نشستوں کے لیے 39 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہصدر کی نشست کے لیے چھ امیدوار مدمقابل ہیں ۔
پروفیشنل گروپ عابد شاہد زبیری جبکہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے خالد جاوید مدمقابل ،خواجہ نوید احمد، محمد خلیل ڈوگر بھی صدارت کی نشست پر لڑ رہے ہیں ۔سید جمیل احمد اور یوسف مولوی بھی صدرات کی ڈور میں شامل جبکہنائب صدر کے عہدے پر بلوچستان سے عدنان اعجاز شیخ ، نصیب اللہ خان اچکزئی مدمقابل ہونگے۔
کے پی کے سے نائب صدر کے لیے محمد نواز خان سواتی، محمد یوسف مغل شامل ہیں۔پنجاب سے نائب صدر کے لیے بشری قمر، محمد یونس خان مدمقابل اورنائب صدر سندھ کے لیے جاوید احمد چھتاری، سید مسرور احمد علوی مدمقابل
سیکرٹری کے لیے مقتدر اختر شبیر، سید علی عمران مد مقابل جبکہایڈیشنل سیکرٹری کے لیے محمد افضل جونیجو، محمد شکیل الرحمن خان ملک مد مقابل ہونگے۔