(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی مریم نواز ، ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف نے آج لندن آفس میں مصروف دن گزارا اور مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی مشترکہ پریس کانفرنس اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔