امریکا کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اورپاکستان کیلئے اضافی امداد کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شکار پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جاگھن اور گاں مکھنو کا دورہ کیا، ضلعی انتظامی کے افسران نے امریکی سفیر کو بحالی کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔امریکی سفیر نے پاکستان کےلئے 3کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان کیا، انہوں نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب متاثرین سے ملنے کا موقع ملا ہے، سیلابی ریلوں میں ان کے گھر، مال مویشی اور پیارے بہہ گئے۔ سیلاب کی وجہ سے لوگ خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک دی جانے والی امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہوجائے گی، سیلاب میں تقریبا 23 لاکھ گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دنگ رہ گئی ہے، متاثرین کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری