(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن چودھری غلام حسین کو حراست میں لے لیا ، چودھری غلام حسین کو حسین چوک لاہور کے قریب سے گرفتار کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے،اینکر پرسن نے 2003 میں جعلی دستاویزات کے عوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا،مقدمے میں چودھری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔
چودھری غلام حسین کے مقدمہ ہذا میں بینکنگ کورٹ 1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی موت سر اور پھیپھڑے میں گولیاں لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ