ایک رن سےہار،آج کی شکست افسوس کی بات ہے:بابر اعظم

Oct 27, 2022 | 23:41:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے سے شکست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان مانتا ہوں کہ ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے، جس طرح بیٹنگ کرنا چاہیے تھی ویسے بیٹنگ نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لئے آج کی شکست کافی افسوس کی بات ہے، ہم نے آج جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں، کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، ابتدائی6اوورز میں ایسی بولنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ میں ہم اچھا نہیں کر سکے، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپر تلے وکٹیں گریں جس کی وجہ سے میچ ہارے، بیٹنگ کے لڑکھڑانے کی وجہ بھی شکست کی وجہ بنی،باقی تمام میچز میں اچھا کھیل کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

کپتان نے شکست کو بری تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں اور رضوان جلد آؤٹ ہوئے اس کے بعد شراکت لگی لیکن پھر لڑکھڑا گئےاور ناکامی سے دوچار ہوئے۔

خیال رہے کہ زمبابوے جیسی کمزور حریف نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی ہے۔

 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں94 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، بابر 4  رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئے۔

 پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ۔

 دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل تھے۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ  رہے۔

مزیدخبریں