ہسپانوی وزیر نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپین کی وزیر برائے سماجی امور آئیونی بیلارا نے یورپی ممالک سے “اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے” کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بیلارا نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا، “آئیے ہم عمل کریں۔” “نسل کشی کو روکنا اب بھی ممکن ہے۔” وزیر نے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں یورپی ممالک سے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور فیصلہ کن طور پر اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے جیسے فوری فیصلے کریں۔
4 things that European states could do today to stop the genocide in Palestine. Let's act. pic.twitter.com/OucPuYHbZR
— Ione Belarra (@ionebelarra) October 25, 2023
دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نے خواتین سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جمعرات کی صبح سویرے رملہ شہر کے قریب ایک بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مہم شروع کی گئی، جس میں کوبر قصبے سے 17 فلسطینی، رملہ کے مشرق میں واقع المغیر قصبے سے تین فلسطینی اور شمال مغرب میں عرورہ قصبے سے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔
We need exemplary economic sanctions on Netanyahu and all those responsible for the genocide of the Palestinian people in the Gaza Strip. We also need an immediate arms embargo. Europe can and must act with autonomy and seek peace. pic.twitter.com/asNERZwVuF
— Ione Belarra (@ionebelarra) October 18, 2023
واضح رہے کہ آئیونی بیلارا نے یورپی یونین کے اہم اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ ہسپانوی وزیر نے اسرائیلی بمباری میں معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے اپنی اتحادی حکومت سے اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرے اور نسل کشی کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔