(ویب ڈیسک)چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سالہ لی چیانگ نے رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، وہ شنگھائی شہر میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لی کی چیانگ کے انتقال کا سن کر دکھ اور شدید صدمہ پہنچا، وہ پاکستان کےعظیم دوست تھے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سابق چینی وزیراعظم کے 2013 کے دورہ پاکستان کی اچھی یادیں ہیں،چینی عوام، لی کی چیانگ کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔