پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، میچ سے قبل چنئی میں بارش

Oct 27, 2023 | 12:53:PM
 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے قبل بھارت کے شہر چنئی میں بادل برس پڑے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے قبل بھارت کے شہر چنئی میں بادل برس پڑے۔

جہاں پاکستانی شائقینِ کرکٹ پاکستان کو آج جنوبی افریقہ سے جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں وہیں اب میچ سے قبل چنئی میں بارش کی خبروں نے پاکستانیوں کو فکر میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ رواں سال میچ سے قبل ہونے والی بارش پاکستان کے حق میں اچھی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں کچھ دیر تیز بارش کے بعد پھوار کا سلسلہ جاری رہا جو اب رُک چکا ہے، لیکن چنئی کے مغرب میں اب بھی سیاہ بادل موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  عائزہ خان کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

یاد رہے کہ آج پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلنے جارہا ہے اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ 

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے اور چنئی کے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ چنئی میں بارش عام بات ہے، یہاں کا موسم ایسا ہی ہے بارش ہوتی ہے اور کچھ دیر بعد سب تھم جاتا ہے۔