استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی پلان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی )استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کامظاہر ہ کرنےکیلئے تیار،کل سے سیاسی جلسوں کا آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کے 28اکتوبرسے9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول جاری کر دی گیا ہے، آئی پی پی کل خانیوال میں جہانیاں سٹیڈیم میں سیاسی طاقت کامظاہر ہ کریگی،پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں جلسے ہوں گے،آئی پی پی3نومبرکوحافظ آبادمیں جلسہ کرےگی،9نومبرکونارووال ،12نومبرکولیہ ،17نومبرکوقصور ،20نومبرکوگوجرانوالہ ،24نومبرکوجھنگ ،2دسمبرکوساہیوال اور9دسمبرکوفیصل آبادمیں دما دم مست قلندر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ پاکستان نے ٹاس جیت لیا
پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ضلعی عہدیداروں کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے، آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے انہی جلسوں میں لوگوں کی ذہنی رہنمائی کی جائے گی ۔