(24 نیوز)نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء میں دو روز باقی ہیں جس کے تحت حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے،ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے،غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے۔
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہاب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں، غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لیکر آئیں جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے، عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہوں گی،عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج کو نبردآزما ہوں گی،پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریق کار ہے ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے۔