(اشرف خان)ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280 روپے سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گز شتہ روز ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس میں 241 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 0.47 فیصد کمی سے 51 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی،100 انڈیکس 50 ہزار 943 کی سطح پر بند ہوا،10.60 ارب روپے مالیت کے 35 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر