موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 27, 2023 | 19:51:PM
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ    بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روزموسم   اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، تاہم ملک کے  بیشتر   علاقوں میں موسم خشک  جبکہ بلوچستان اور سندھ کےجنوبی  اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور پنجاب   کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع ،  مری ،  گلیات  اور گردونواح میں   سرد رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی  ابر آلود  رہنے کا امکان ہے، جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں تنزلی کے بعد اونچی اُڑان