(اشرف خان) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہونے کے باوجود برطانوی پاﺅنڈ ، امارتی درہم اور سعودی ریال نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر48 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 57 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 281.50 روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر ہی برقرار رہا ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 343 روپے ،امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 79.20 روپے پر پہنچ گیا اور سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 75.50 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں تنزلی کے بعد اونچی اُڑان