ایم کیو ایم کا مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی عوام کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ

Oct 27, 2023 | 20:59:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی)ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،ایم کیو ایم نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی پاکستان کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ،مظاہرین نے فلسطین اور آزاد جموں و کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق میں نعرہ بازی کی، زاہد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج جو لہو بہا رہی ہیں اس کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر ہے،لہو بہانے والوں کو نہ روکنا قاتلوں کی مدد کرنا ہے،فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر آج کے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا آج کے ہٹلروں کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکے،فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے، بھارت اور صیہونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ بنایا جائے، عالمی برادری خاص طور پر اسلامی ممالک محصور فلسطینیوں کو فوری غذائی اور طبی امداد بھجوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی؟

مزیدخبریں