(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کو کرائسز سے نکالنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے پی آئی اے کو 8 ارب روپے کے فنڈز دینے کی منظوری دے دی،پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور ہونے والی رقم پی آئی اے کو ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے فراہم کی جائے گی ،پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں :سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا