(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن پرترکیہ کی قیادت،عوام اور قونصل جنرل درمش باشتوکو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ترکیہ ہمارا اسلامی بھائی، ہر موسم کا دوست اورشراکت دارہے، پاکستان کی ترقی میں ترکیہ کے مثالی تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
ترکیہ قونصل جنرل نے 100ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،صوبائی وزرامنصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، صوبائی مشیر کنور دلشاد، ترکیہ اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی سنی گئی ، حکومت کا بڑا فیصلہ