17وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری

Oct 27, 2023 | 23:33:PM

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر سیکرٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے 17 وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں.

ریٹائرمنٹس کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وقار حیدر 5 مئی 2024 کو ریٹائر ہوں گے جبکہ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن شاہد احمد 30 ستمبر 2024، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن منیر احمد 3 دسمبر 2024، گریڈ 21 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معراج انیس عارف 14 دسمبر 2024، گریڈ 21 کے تقرر کے منتظر خالد علی رضا گردیزی 25 ستمبر 2024، گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پبلک سروس کمیشن منصور احمد 8 اپریل 2024، گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عصمت اللہ خان 14 اپریل 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری ریلوے ڈویژن محمد سلیم 15 مئی 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن حامد محمود رانا 24 مئی 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن ملٹری ونگ شفیق احمد شیخ 23 جون 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن سید سبطِ عباس زیدی 31 اگست 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈویژن گل ضمیر حسین31 اگست 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز ڈویژن محمد وشاق 22 نومبر 2024، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن خلیق الرحمان 13 دسمبر 2024، تقرر کے منتظر گریڈ 20 کے شکیل قیصر کیانی 31 دسمبر 2023، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ظفر اقبال 18 دسمبر 2024 اور  گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری دفاع ڈویژن خالد پرویز بھٹی 2 اپریل 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں