اسرائیل ایران کشیدگی,پاکستانی حدود میں آئی پروازوں کی مانیٹرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قاضی فائز عیسیٰ دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب