محکمہ ہیلتھ نارووال کی نااہلی، قیمتی سرکاری ادویات کوڑے دانوں سے ملنے لگیں
ہمیں ادویات نہیں دی جاتی لیکن میڈیسن کو کوڑے میں پھینک دیا جاتا ہے: شہری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات)نارووال محکمہ ہیلتھ کی نااہلی اور لاپروائی سرکاری قیمتی ادویات کو کوڑے میں پھینک دیا گیا، سرکاری ادویات میں ڈی فینگو اور جوائنٹ کریم شامل ہیں جن کی ایکسپائری ابھی 2024 تک موجود ہے ۔
شہریوں کے مطابق غریب شہری سرکاری ادویات کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ذلیل وخوار ہوتے ہیں ۔
ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہمیں ادویات نہیں دی جاتی لیکن میڈیسن کا کوڑا میں پھینک دیا جاتا ہے ۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف ایکشن لیں تا کہ جن ضرورت مند لوگوں کو ایسی ادویات مل سکیں۔
شہری سرکاری ہسپتالوں میں گھنٹوں لائنوں میں لگے رہتے ہیں پھر بھی انہیں ادویات نہیں ملتیں۔