45 کروڑکی فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کابزنس کرسکی
ریلیز کے دن پورے بھارت میں صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے،اب یہ تعداد500 تک پہنچی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 45 کروڑ میں بننے والی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی،ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے،اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نومبر 2023 ء میں سینما گھروں کی زینت بننے والی"دی لیڈی کلر"بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پرلگنے والا 99.99 فیصد سرمایہ ڈوب گیا کیونکہ ریلیز کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کابزنس ہی کرسکی ہے۔
45 کروڑ میں بننے والی یہ فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر یہاں بھی ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی حاصل کر سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خبروں میں رہنےکا شوق، بھارتی طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا گرفتار
اجے بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔