(ویب ڈیسک)آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی تشخیص میں بھی ڈاکٹروں کی مددگار ہوسکتی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (این آئی سی ای) کے مطابق مصنوعی ذہانت میں ڈاکٹروں کے ایکس رے کا تجزیہ کرتے وقت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی جلد اور مؤثر شناخت کرنے کی صلاحیت ہے۔
ادارے کااس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی محفوظ ہے اور یہ تشخیص کو تیز کر سکتی ہے، معالجین پر دباؤ کم کر سکتی ہے اور کچھ فالواپ اپوائنٹمنٹ کی ضرورت کو بھی کم کر سکتی ہے۔
انگلینڈ میں فوری نگہداشت کے لیے چار اے آئی ٹولز کی سفارش کی جائے گی جبکہ ٹیکنالوجی کے فوائد پر مزید شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں،تاہم اے آئی اکیلے کام نہیں کرے گا،ہرایکس رے کا پیشہ ور طبی ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا۔
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 سے 10 فیصد معاملات میں ٹوٹی ہوئی ہڈیاں نظرانداز ہوجاتی ہیں،یہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں سب سے عام تشخیصی غلطی کی جاتی ہے۔