فخر ڈراپ، شاہین کی تنزلی ،ساجد اور نعمان کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا

Oct 27, 2024 | 11:32:AM
 فخر ڈراپ، شاہین کی تنزلی ،ساجد اور نعمان کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، شاہین آفریدی اے سے بی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں،انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے نعمان علی اور ساجد خان کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ مل  گیا ہے ۔

پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کااعلان کردیاہے، بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری پانے والے واحد دو کھلاڑی ہیں،دوسری طرف شان مسعود ، نسیم شاہ بی جبکہ حارث رؤف ، صائم ایوب اور ابرار سی کیٹیگری میں شامل ہیں، فخر زمان اور سرفراز احمد کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق اے کیٹیگری میں بابراعظم اور رضوان کے علاوہ کوئی تیسرا کھلاڑی شامل نہیں ہے ،سابق کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، حارث رؤف اور صائم ایوب شامل ہیں۔

کیٹیگری ڈی میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد حریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، عباس آفریدی اور کامران غلام شامل ہیں۔