آسٹریلیا کی ڈومیسٹک  ٹیم کا1 رن پر 8 وکٹیں گنوانے کا بد ترین ریکارڈ

تسمانیہ کے خلاف ویسٹرین آسٹریلیا 53 پر ڈھیر ، 6 بیٹر صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے 

Oct 27, 2024 | 12:50:PM
آسٹریلیا کی ڈومیسٹک  ٹیم کا1 رن پر 8 وکٹیں گنوانے کا بد ترین ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم نے محض ایک رن پر 8 وکٹیں گنوا کر تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنایا۔

آسٹریلین ڈومیسٹک  میچ میں ویسٹرین آسٹریلیا کی ٹیم تسمانیہ کے خلاف صرف 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 ایک مرحلے پر ویسٹرن آسٹریلیا کے 52 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے تاہم کچھ ہی منٹوں بعد 53 رنز پر 10 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں انٹرنیشنل آسٹریلوی پلیئر کیمرون بین کرافٹ اور جوش انگلس بھی موجود تھے

 پرتھ سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے آخری سات بیٹرز اپنی ٹیم کے لیے ایک رنز کا اضافہ کرنے سے بھی قاصر رہے۔

صرف 28 بال کی قلیل گیند بازی میں تسمانیہ کے بولرز نے تاریخ کی بدترین تباہی مچائی۔

تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں اپنے نام کیں، بلی اسٹین لیک نے 3 بیٹرز کو پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ ٹام روجرز ایک وکٹ حاصل کی۔

 تسمانیہ کی ٹیم نے 50 اوورز میں ملنے والا 54 رنز کا ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جیت اپنے نام کی۔