بڑھتی عمر کیساتھ  آپکی صحت کتنی اچھی ہے؟  آسان گھریلو ٹیسٹ سے جاننا ممکن 

Oct 27, 2024 | 13:09:PM
بڑھتی عمر کیساتھ  آپکی صحت کتنی اچھی ہے؟  آسان گھریلو ٹیسٹ سے جاننا ممکن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بزرگوں کے لیے ایک سادہ ٹیسٹ دستیاب ہے جو جلدی سے یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ ان کی عمر کتنی اچھی صحت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ معمر ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر کتنے بہتر صحت کے ساتھ بڑھ رہی ہے تو آپ یہ دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ سکتے ہیں۔
 ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جو ایک ٹانگ پر 30 سیکنڈ تک کھڑے رہ سکتے ہیں وہ معیاری صحت سے بوڑھے ہو رہے ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ اس ٹانگ پر کھڑے ہوں جو زیادہ مضبوط نہیں۔
 محققین نے جریدے PLOS One میں رپورٹ کیا کہ یہ ٹیسٹ ہاتھ کی گرفت، گھٹنوں کی مضبوطی اور صحت مند بڑھاپے کا اندازہ لگانے کے لیے چلنے پھرنے کے ٹیسٹ سے بہتر کام کرتا ہے۔
 میو کلینک میں موشن اینالیسس لیبارٹری کے ڈائریکٹر سینئر محقق کینٹن کافمین نے کہا کہ توازن ایک اہم پیمانہ ہے کیونکہ پٹھوں کی مضبوطی کے علاوہ اس کے لیے وژن، ویسٹیبلر سسٹم اور سومیٹوسینسری سسٹمز کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوٹی ہڈیوں  کی تشخیص  اے آئی ٹیکنالوجی مددگار  قرار
 کاف مین نے میو کلینک کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ توازن میں تبدیلیاں اہم ہیں۔ اگر آپ کا توازن خراب ہوتا ہے تو آپ کے گرنے کا خطرہ ہے چاہے آپ حرکت میں ہوں یا نہیں۔