دورہ آسٹریلیا اور زمبابوےکیلئےوائٹ بال ٹیموں کا اعلان ،کپتان کا نام بھی سامنے آگیا

بابراعظم کی بھی واپسی ،ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز سکواڈز کا حصہ ہیں

Oct 27, 2024 | 13:19:PM
دورہ آسٹریلیا اور زمبابوےکیلئےوائٹ بال ٹیموں کا اعلان ،کپتان کا نام بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان  قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔ 

لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آغا سلمان ان کے نائب ہوں گے،قومی ٹیم کینگروز کے دیس میں3 ون ڈے اور3 ٹی ٹونٹی جبکہ زمبابوے میں بھی 3ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ 

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 8 نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں میں آرام  دیا گیا تھا، آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔ اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے میں ٹی ٹونٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا۔

آسٹریلیا کیخلاف اعلان کردہ ون ڈے  ٹیم میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرام، حارث رؤف، حسیب اللہ(وکٹ کیپر) ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان(وکٹ کیپر) ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور اسامہ خان کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے عامر جمال، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، احمد دانیال، فیصل اکرام، حارث رؤف، حسیب اللہ وکٹ کیپر، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان وکٹ کیپر ، محمد عرفان خان، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے  احمد دانیال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ وکٹ کیپر، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرام ، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔