(ویب ڈیسک) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سموگ کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق امرتسر سے چلنے والی سموگ زدہ ہوا کا دباؤ بڑھ گیا، 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے بتایا کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لا ہور کی جانب چل رہی ہے، آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہوگی۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چڑیا گھر میں پراسرار مخلوق کامعمہ , ادارے کا شہریوں سے مدد کا مطالبہ
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرلیں اور کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔