مختصر کپڑے پہننے پرعوام کو تنقید کا پورا حق حاصل ہے، مائرہ خان

آپ پبلک پراپرٹی ہواس لیے تنقید سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو

Oct 27, 2024 | 14:07:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

معروف اداکارہ مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان مسلم آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے، جب آپ اتنے بڑے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں اور پھرچھوٹے اور چست کپڑے پہن کر نکلیں گے تو  یہ آپ کا قصور ہوگا،لوگوں کا حق بنتا ہے، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی ہے تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی دے سکتے ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں کیونکہ آپ پبلک پراپرٹی ہو، سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگوں کو نظر نہیں آؤ، تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مائرہ خان چمبیلی،ریونج آف دی ورتھلیس اور درج جیسی فلموں کے علاوہ  چیخ  اوربے وفا  جیسے متعدد ڈراموں میں بھی ادکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔

مزیدخبریں