(ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ امام نے لڑکے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیاحالانکہ اداکارہ نے خود مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ شادی کی تھی جن کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس میں انڈسٹری سمیت اپنی شادی اور نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
میزبان فیصل قریشی کے ایک سوال کے جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ میرا نصیب تھا اس لیے میری شادی ہوگئی لیکن اب میں مزہ چکھنے کے بعد اپنے دوستوں کو مشورہ دیتی ہوں کہ بیرون ملک شادی نہیں کرنی چاہیے،بیرون ملک مقیم کسی شخص سے شادی کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ جو لڑائیاں دو لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر دو تین جملوں میں ختم کر سکتے ہیں وہی لڑائیاں اگر موبائل فون پر ہوں تو ایک سے دو ہفتے بڑھ جاتی ہیں جو کہ بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ کہتے ہیں اگر دو لوگوں کے درمیان فاصلہ ہو تو چاہت زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی چاہت معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس چاہت سے کہیں زیادہ دونوں کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں،پھرہم نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنا تعلق ایسا رکھیں کہ لڑائیاں نہ ہوں تاکہ دور رہتے ہوئے وہ بھی اپنا کام کرسکیں اور میں بھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو شادی کے بعد شوہر موجی بسر کے مذہب اور ملک کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔
مدیحہ امام نے اپنی شادی کی تصدیق کے تقریباً 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی تھی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں،ان پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے غیر مسلم شخص سے شادی کی ہے، تاہم وہ متعدد بار یہ واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں۔