ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوگئی،لگتاہے عمران خان کو ریلیف دیا جا رہا : شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے

Oct 27, 2024 | 14:52:PM
ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوگئی،لگتاہے عمران خان کو ریلیف دیا جا رہا : شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے اور یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک بات تو واضح ہے کہ عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے، جس میں گولڈ اسمتھ فیملی کا خصوصی کردار ہے، اس وقت امریکا میں بھی گولڈ اسمتھ لابی سرگرم عمل ہے، حال ہی میں امریکی قانون دانوں نے عمران خان کے حق میں دستخط کیے ہیں اور وہ عمران خان کے حق میں قرار داد لانا چاہ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہاکہ یہ وہی عمران خان ہیں جو کہا کرتے تھے کہ ہم کوئی غلام ہیں، غیرملکی مداخلت نامنظور، بقول ان کے انہیں سازش کے تحت نکالا گیا اور جن ممالک پر وہ سازش کا الزام عائد کرتے تھے آج پی ٹی آئی کی قیادت انہی ممالک کے پیروں پر گری ہوئی ہے، ان کے لابسٹ اور یہودی لابی آج انہی ممالک کے پیروں پرگری ہوئی ہے کہ عمران خان اور اس کی فیملی کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہتی کہ کسی کی ماں، بہن یا بیٹی جیل جائے، ہماری پوری پارٹی دل سے اس چیز کی خلاف ہے۔