پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر منایاگیا
شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی ریلی،تقاریر اور پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر منا یا گیا،اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی،تقاریر اور پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔
یوم سیاہ کشمیرکے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر فائزہ ادریس کا کہنا تھا کشمیر میں ہونے والے ظلم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے، چیئرپرسن شعبہ پبلک ریلیشنز و ہیومن رائٹس چیئر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے یوم سیاہ کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور طلباء و طالبات کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آگاہی دی ۔
ناصربشیر نے نغمہ پڑھ کر اپنا کردار ادا کیا جبکہ ڈاکٹر سعدیہ منیر نے دعا کروائی ، ڈاکٹر عمیررانا،سید شہزادروشن گیلانی ،احسن کامرےسمیت دیگر متحرک طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔