پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار، حقائق سامنے آگئے

Oct 27, 2024 | 15:48:PM
پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار، حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی، حقائق بھی سامنے آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری اور رؤف حسن کی لڑائی نے پی ٹی آئی میں خلفشار پر مہر ثبت کردی، ملک میں انتشار پھیلانے والی جماعت پی ٹی آئی خود تقسیم کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی کے رہنما عہدوں کی لالچ میں آپس میں دست و گریباں ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام مقدمات نامزد کردہ وکلاء ہینڈل کریں گے۔

اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے دفاع میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیصل چودھری پی ٹی آئی کے 5رہنماؤں کے کیسز مفت لڑ رہا ہے، دوسری طرف فواد حسن کا بھائی رؤف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست سے لاتعلقی کا اعلان

فواد چودھری نے رؤف حسن کیخلاف سخت جملوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن نے پی ٹی آئی ورکرز بارے ایجنسیوں کو تفصیلات فراہم کیں، معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد گرفتار ہوئے، رؤف حسن کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہی ہے، جیل میں بیٹھا شخص خود اقرار کرتا ہے جماعت میں پھوٹ پڑچکی ہے۔