بلاول بھٹوزرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

وزیراعظم نے آئینی ترمیم کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئےمل کر چلیں گے،چیئرمین پی پی پی

Oct 27, 2024 | 15:48:PM

(راؤدلشاد) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ملاقات کی جو  ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی ،اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے آئینی ترمیم کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئےمل کر چلیں گے۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،رانا ثناء اللہ خان، اعظم نذیر تارڑ  اورمریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔

مزیدخبریں