(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کرکے لسٹ جاری کردی،بابر اعظم نے خود ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا،بابر اعظم سے پی سی بی میں سے کسی نے قیادت کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا۔
چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے سلیکٹر عاقب جاوید اورکرکٹرز محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بابراعظم پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں،بابرنے کوچز کے مشورے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، بابراعظم کاکہناتھا کہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتا ہوں
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹوزرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات