فخر زمان کا بڑا ایشو فٹنس ٹیسٹ کا ہے،محسن نقوی

Oct 27, 2024 | 17:48:PM
فخر زمان کا بڑا ایشو فٹنس ٹیسٹ کا ہے،محسن نقوی
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ فخر زمان کا بڑا ایشو ان کی فٹنس ٹیسٹ کا ہے،فخر زمان کا شو کاز نوٹس کا معاملہ بھی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے سلیکٹر عاقب جاوید،کرکٹرز محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ کنکشن کیمپ میں فخر زمان نے جو باتیں کیں ان کو سراہتا ہوں ،اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہ کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائے تو دوسرا ٹویٹ شروع کردے۔ 

محسن نقوی کاکہناتھا کہ میرے لئے تمام 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں ،میرا صرف ایک گروپ ہے وہ صرف پاکستان ہے،یہ لڑکر ہاریں گےتو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا اورجیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کا ہوگا۔ ان کاکہناتھا کہ ہم کوشش پوری کررہے ہیں نتائج اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں،سلیکشن کمیٹی نے فیصلے کرنا ہیں اور میں نے اور پورے بورڈ نے اس پر عمل کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت سے کس کے کہنے پر مستعفی ہوئے؟چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا