عمران خان اب آزاد ہونے والے ہیں : عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اب آزاد ہونے والے ہیں، یہ پر امن جدوجہد ہے کوئی ڈیل نہیں ہونے والی ، دھاندلی کے ساتھ یہ آئینی ترمیم پاس کی گئی۔
کراچی پریس کلب پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا گیا ، احتجاج میں سابق صدر پاکستان عارف علوی اور آفتاب جہانگیر سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شریک ہوئے ، سابق صدر عارف علوی کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ دھاندلی کے ساتھ یہ آئینی ترمیم پاس کی گئی ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا ، پاکستان کے اندر مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جاتا ہے، مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان میں تھا اب یہ سارے پاکستان نے دیکھ لیا ہے، ہماری جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب اب آزاد ہونے والے ہیں، یہ پر امن جدوجہد ہے کوئی ڈیل نہیں ہونے والی، بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا انہیں حراست میں لیا گیا، انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر پورٹ پر لائن توڑنے والے لوگوں کو ”لائن“ پر لانے والی ٹیکنالوجی سامنے آ گئی
دوسری جانب پولیس نے پریس کلب پر احتجاج کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو 4 دیگر ساتھیوں سمیت حراست میں لیکر آرٹلری تھانے منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق عالمگیر خان کو ماضی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔