’میں پبلک پراپرٹی نہیں‘علیزے شاہ تنقید کرنیوالوں پر کھل کر برس پڑیں

Oct 27, 2024 | 21:02:PM

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پبلک فیگر ہوں کوئی پبلک پراپرٹی نہیں، اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا، ڈرامہ سیریل "عہدِ وفا" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اس وقت امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔

اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق علیزے نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’’مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں‘‘۔

" انہوں نے ناقدین کو واضح کیا کہ ’’میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں! مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مائرہ خان نے چھوٹے کپڑے پہننے والوں پر تنقید کی حمایت کر دی

واضح رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ ’عشق تماشا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘ اور ’جو تُو چاہے‘ جیسے مشہور  ڈراموں میں نمایاں کردار نبھا کر خوب نام کما چکی ہیں، امریکہ میں اپنی چھٹیوں کے دوران وہ جدید سٹائل میں اپنی تصویریں اور ڈانس ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں جو ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔

مزیدخبریں