اداکارہ یشما گل کو بولڈ لباس میں ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا،کمنٹ سیکشن بلاک کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کی بولڈ لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کے ردعمل سے بچنے کیلئے اداکارہ نے نے کمنٹ سیکشن کو بھی بلاک کردیا ہے ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنےاکاونٹ سے جاری کردہ ویڈیو میں اداکارہ بیرونی ملک کے ایک جوس کارنر پہ دیکھا جاسکتا ہے ،اداکارہ کے کپڑے بولڈ ہونے کی وجہ سے اداکارہ خود بھی آرام دہ نہیں دیکھائی دے رہی، جہاں اداکارہ کبھی جوس کارنر کےمینیوں سے ، کبھی پلیٹ تو کبھی ہاتھ سے خود کو چھپانے کی کوشش کرتے نظرآتی ہے،ویڈیو میں اداکارہ کو جوس کا آرڈر دیتے اور جوس پیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بولڈ لباس پہنے ویڈیو شیئرکرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل سے تنگ آکر اداکارہ نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کو بلاک کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مائرہ خان چھوٹے کپڑے پہننے والوں پر تنقید کی حمایت کر دی