تیز ہوائیں،گرج چمک کے ساتھ بارش اورسردی کی انٹری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Oct 27, 2024 | 21:54:PM
تیز ہوائیں،گرج چمک کے ساتھ بارش اورسردی کی انٹری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشر علاقوں میں تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،بالائی علاقوں میں سردی کی آمد کے ظاہر امکانات ہیں۔ 

آج رات موسم کی صورتحال کے حولاے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 پیر کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان40فیصد ہے۔ 

خیبرپختونخوا  کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام کو   پشاور، خیبر، مہمند،صوابی،ہری پور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا   تا ہم ناروال ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی ، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 43،حیدرآباد، سکرنڈاور مٹھی میں 41ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہمند ڈیم کی تعمیرمیں ایک اہم سنگ میل،دریائے سوات کا رخ تبدیل