قرآن پاک کی تلاوت کا عالمی مقابلہ،پاکستان کے قاری عبدالرشید نےگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طفیل احمدحسنزئی)قرآن پاک کی تلاوت کے عالمی مقابلے میں پاکستانی قاری عبدالرشید نے اہم اعزار اپنے نام کرلیا، مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل بھی جیت لیا ۔
ملا ئیشیا میں 90 سے زائد ممالک کے درمیان ہونے والے قرآن کے تلاوت مقابلے میں پاکستان کے قاری عبدالرشید نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، اس اہم سنگ میل پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا جبکہ اس کے ساتھ ان کو 10ہزار ڈالر کے انعام سے بھی نوازا گیا۔
قاری عبدالرشید کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور انہوں نے اس سے قبل کویت میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کیا تھا جہاں 35 ممالک سے قاریوں نے حصہ لیاتھا، قاری عبدالرشید کو اس مقابلے میں بھی 20ہزار ڈالر کا انعام ملا تھا ، قومی سطح پر سال 2009 سے 2016 تک کے دوران انہوں نے 7 مقابلے جیتے ہیں جس میں زیادہ سے زیادہ انعام محض ایک لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔
مقابلے کے حوالے سے قاری عبدالرشید کا کہنا ہے کہ یہ کافی سخت ہوتا ہے کیونکہ ہر ملک سے ایک ہی نمائندہ ہوتا ہے جو کروڑوں میں ایک ہوتا ہے اور ان سب میں سے پوزیشن لینا کافی مشکل ہے لیکن والدین کے دعاوں، اساتذہ کی محنت ہی ہے جو اس کو ممکن بناتا ہے،انہوں نے حکومت کی توجہ دلانے حوصلہ افزائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا