(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔ تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں کر ینگے۔ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔۔وزیراعظم عمران خان