موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Sep 27, 2021 | 18:17:PM

(24 نیوز)سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر چہلم امام حسینؑ کے موقع پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
ڈبل سواری کی پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شہروں میں عائد کی گئی ہے۔ پابندی پولیس اوررینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کااطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ، خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔۔وزیراعظم عمران خان

مزیدخبریں