ثانیہ مرزا اور شوائی ژنگ نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوائی ژنگ نے ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام اوسٹرا وا اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں جاری تھا جس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی ژنگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ کی ایرن روٹیلف اور امریکا کی کیٹلین کرسچین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ڈبلیو ٹی اے ڈبلز مقابلوں کا فائنل میچ ایک گھنٹے اور چار منٹ تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سے اوکاڑہ آنے والی لڑکی سے رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی
اسلام آباد (این این آئی)سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔ ایک انٹرویومیں این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا گیا۔مائیک ہیزمین نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بھی دورہ منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے سامنا ہونے پر کہا کہ دنیا کی نظریں اسی میچ پر ہوں گی۔
٭٭٭٭٭