لیاقت قائم خانی کیس، شریک ملزم کی گاڑی سپردداری کیس کا فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیاقت قائم خانی کیس میں شریک ملزم شاہ رخ جمال کی گاڑی سپردداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث اور تفتیشی افسر نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے آج نیب آرڈیننس کے تحت دلائل دینے تھے ، ایک چیز بتا دیں ، نیب آرڈیننس کے تحت نیب کے پاس کیا اختیار ہے کہ پراپرٹی کے ساتھ اور کیا فریز کر سکتے ہیں ،نیب پراسیکیوٹر نے نیب آرڈیننس پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تو غیر منقولہ جائیداد سے متعلق ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے خواجہ حارث، نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے