نیوسرکلرریلوے نیا منصوبہ نہیں ۔سعد رفیق نے بنایا تھا

Sep 27, 2021 | 20:11:PM
کے سی آر فیز ،ن لیگ
کیپشن: ریلوے سرکلر منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریلوے ذرائع کے مطابق کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق کراچی میں نیو سرکلر ریلوے(کے سی آر)کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ یہ وہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس وقت کے وزیر ریلوے سعد رفیق نے بنایا تھا، کے سی آر کے محض تیسرے فیزکو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جس کے سی آر منصوبے کاسنگ بنیاد پیرکو رکھا اس کا شیخ رشید نومبر 2020 میں افتتاح کرچکے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے، تیسرے فیز کی بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب جلد بازی میں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیز کی بحالی میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں حمایت پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، طالبان