(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات ہوئیں جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد7361 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12840 نمونوں کی جانچ کی گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد7361 ہو گئی۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ آج مزید 352 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد4 لاکھ 26 ہزار293 ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی خدمات کی معترف، گھر اور پارٹی کے سربراہ صرف نوازشریف ہیں: مریم نواز